اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا وبا کے بعد لوگوں کو کم آ رہی ہے نیند' - نیند نہیں آنا

کورونا وائرس جب سے پوری دنیا میں پھیلا ہے ایک جانب جہاں عوام میں ڈر وخوف پھیل چکا ہے تو وہیں دوسری جانب لوگوں میں نیند کی کمی بھی نظر آرہی ہے ساتھ ہی بے چینی بھی کافی حد تک بڑھ چکی ہے، اس معاملے میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

کورونا وباء کے بعد میں لوگوں کو کم آ رہی نیند، بے چینی بڑی
کورونا وباء کے بعد میں لوگوں کو کم آ رہی نیند، بے چینی بڑی

By

Published : Feb 9, 2021, 2:12 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 2:20 PM IST

عالمی وباء کورونا راجستھان میں خاتمے کی جانب ہے، یہاں پر کورونا وباء سے متاثر لوگوں کی تعداد کافی کم ہوچکی ہے، اس وباء سے متاثر لوگوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے جہاں ایک جانب حکومت اور محکمہ صحت راحت کی سانس لے رہے ہیں۔ وہیں عوام بھی سکون محسوس کررہے ہیں۔

کورونا وباء کے بعد میں لوگوں کو کم آ رہی نیند، بے چینی بڑی

کورونا وائرس جب سے پوری دنیا میں پھیلا ہے ایک جانب جہاں عوام میں ڈر وخوف پھیل چکا ہے تو وہیں دوسری جانب لوگوں میں نیند کی کمی بھی نظر آرہی ہے ساتھ ہی بے چینی بھی کافی حد تک بڑھ چکی ہے، محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد حسین نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ کورونا وباء آج ایک ایسی وباء بن چکی ہے جس کی وجہ سے کافی زیادہ لوگ متاثر ہوئے اور ان کا روزگار ان لوگوں سے چھن گیا۔ لوگوں کے کام دھندوں پر اثر پڑا۔ کھانے پینے کا سامان تک لوگوں کے گھروں میں نظر نہیں آ رہا، سوشل نیٹ ورک اور لوگوں کی مالی حالت پر کافی اثر پڑا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں بے چینی کے ساتھ ساتھ، نیند نہیں آنا، ٹینشن میں اضافہ نظر آرہا ہے، ڈاکٹر محمد حسین نے کہا کہ لوگ بلا وجہ ٹینشن نہ لیں اور کسی بھی طرح کی کوئی بات اپنے ذہن میں نہیں بٹھائیں، اس طرح احتیاط کرکے وہ دماغی طور پر پریشانیوں اور ڈپریشن سے بچ سکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 2:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details