اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوٹہ: جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی اموات میں اضافہ - اس سال جے کے لون ہسپتال میں 955 بچوں کی علاج کے دوران موت

ضلع کوٹی کے جے کے لون ہسپتال میں 48 گھنٹوں میں 10 بچوں کی موت ہوئی ہے وہیں سیاسی رہنما ایک دوسرے پر الزامات عائد کرکے بچوں کی موت پر سیاست کررہے ہیں۔

کوٹہ: جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی اموات میں اضافہ
کوٹہ: جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی اموات میں اضافہ

By

Published : Dec 31, 2019, 10:09 AM IST

جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی موت کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے۔ 24 دسمبر تک یہاں پر 71 بچوں کی موت ہوئی تھی۔ وہیں 23 تا 24 دسمبر تک 10 بچوں کی موت ہوگئی تھی۔

جب کہ 24 دسمبر تا 30 تک 14 بچوں کی جے کے لون ہسپتال میں ہوئی ہے جن میں 6 بچوں کی موت ایک ہی دن 28 دسمبرکو ہوئی۔

گذشتہ 6 دنوں میں ہوئی موت کی بات کی جائے تو7 بچوں کی موت پیڈیاٹرک آئی سی یو میں ہوئی ہے وہیں 9 بچوں کی موت نیانی - نٹل آئی سی یو میں ہوئی۔

کوٹہ: جے کے لون ہسپتال میں بچوں کی اموات میں اضافہ

واضح رہے کہ اس سال جے کے لون ہسپتال میں 955 بچوں کی علاج کے دوران موت ہوئی ہے۔

تمام اموات سے متعلق ڈاکٹر کچھ بھی کہنے سے پرہیز کر رہے ہیں لیکن ان کا موقف ہے کہ بچوں کی موت شدید بیماری کے سبب ہوئی ہے۔ ساتھ ہی زیادہ تر بچے دوسری یونٹ سے ریفری ہو کر آئے تھے۔کوٹہ میں ، زیادہ تر بچے باہر سے ریفر ہوکر آتے ہیں۔ کوٹہ میڈیکل کالج میں ، جہاں مدھیہ پردیش کے متصل علاقوں جادھو ، کوٹہ ، بنڈی ، باران اور دوسری کئی جگہوں سے لوگ آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details