اردو

urdu

ETV Bharat / state

'صوفی ازم کے ذریعے کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوگی'

حکومت ہند کے ذریعہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35اے کو منسوخ کئے جانے کے بعد وہاں کے موجودہ حالات کے مدنظر اب ملک بھر کی درگاہوں کے سجادہ نشین کا ایک وفد امن کا پیغام لے کر جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔

'صوفی ازم کے ذریعے کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوگی'

By

Published : Oct 10, 2019, 8:33 PM IST


اجمیر درگاہ شریف حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے دربار سے جہاں دنیا بھر میں پیغام انسانیت دیا جاتا ہے تو وہی درگاہ دیوان سید زین العابدین علی خان نے بتایا کہ 'جلد ہی صوفی ازم کے ذریعے جموں و کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوگی'۔

'صوفی ازم کے ذریعے کشمیر میں امن کی فضا قائم ہوگی'

درگاہ دیوان سید زین العابدین علی خان نے واضح کیا کہ 'پاکستان کشمیر مسئلے کو غلط سمت دے کر مسلمانوں پر ظلم و ستم سے جوڑ رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'صوفی ازم کے ذریعہ کشمیری ماؤں کو خوشحال زندگی جینے اور ملک کی ترقی کیلئے تعلیمی پیغام دیا جائے گا'۔

دہلی سے گیارہ اکتوبر کو 18 افراد پر مشتمل درگاہوں کے سجادہ نشین کا وفد جموں و کشمیر روانہ ہوگا اور 12 سے 14 اکتوبر تک یہ لوگ وہیں قیام کریں گے۔

اس وفد کی صدارت اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان کے جانشین سید نصیر الدین چشتی کریں گے۔ اس سفر کی اطلاع مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے گورنر کو دے دی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details