اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور کا جل محل بد حالی کا شکار - جگہ جگہ کچرے کا انبار

اس سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ ہم نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس جل محل کی دیکھ ریکھ جےپور نگر نگم کر رہا ہے جو صحیح نہیں ہے، اس لیے جے ڈی اے کو اس کی ذمہ داری دی جائے۔

By

Published : Dec 25, 2020, 9:57 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع تاریخی جل محل انتہائی بدحال اور عدم توجہی کا شکار ہے، اس بات کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ جل محل کی دیوار ٹوٹ چکی ہے، صفائی کے بہتر انتظامات نہیں ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کا انبار لگا ہوا ہے۔

جے پور کا جل محل بد حالی کا شکار

ایسے میں یہاں پر آنے والے ملک و بیرون ممالک کے سیاح اس کی بدحالی کی تصویریں اپنے کمیروں قید کرتے ہوئے دیکھے گئے جس سے جے پور نگر نگم اور جے ڈی اے پر سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، پنجاب سے آئے ہوئے سیاح کا کہنا تھا کہ دارالحکومت جے پور خوبصورت شہر ہے لیکن جس طرح کی صورتحال یہاں پر ہے، اس سے کہا جا سکتا ہے کہ یہاں پر ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے۔

جل محل کے قریب کچرے کا انبار

وہیں مقامی پارشد کے نمائندے اختر حسین کا کہنا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، مقامی رکن اسمبلی مہوش جوشی سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران کو اس بدحالی کو لے کر خط لکھا جا چکا ہے لیکن پھر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے ایک دیگر شخص نے کہا کہ ہم نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس جل محل کی دیکھ ریکھ جےپور نگر نگم کر رہا ہے جو صحیح نہیں ہے اس لیے جے ڈی اے کو اس کی ذمہ داری دی جائے۔

جل محل ایک تاریخی مقام اور ورثہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں ملک و بیرون ممالک کے سیاح آتے ہیں اور جل محل کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں قید کرتے ہیں لیکن جس طرح سے موجودہ وقت میں یہاں کے حالات چل رہے ہیں، اس سے جے پور جو کہ دنیا بھر میں گلابی شہر کے نام سے مشہور ہے اس کا نام بدنام ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details