اردو

urdu

ETV Bharat / state

شب معراج کے فضائل۔۔۔۔۔ - اللہ تعالی

شب معراج کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے مولانا عمران اشفاقی نے بتایا کہ اس مقدس شب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کا دیدار کیا تھا۔

شب معراج کے فضائل
شب معراج کے فضائل

By

Published : Mar 23, 2020, 2:52 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ناگور میں واقع قلندری مسجد کے امام مولانا عمران اشفاقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شب معراج کے فضائل پر گفتگو کی۔

شب معراج کے فضائل

مولانا عمران اشفاقی نے اس شب کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم الشان رات ہے، اس رات میں اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کی سیر کرائی تھی، اللہ تعالی نے اسی رات میں نماز عطا کی۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس مقدس شب میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں، قرآن کی تلاوت کریں اور نماز ادا کریں۔

مولانا عمران اشفاقی کے مطابق تمام مسلمانوں کو چاہیے کی وہ حکومتی ایڈوائزری پرعمل کرتے ہوئے عبادت کریں، اللہ تعالی سے ملک میں امن و امان کی دعائیں کریں۔

اس شب کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے مولانا عمران اشفاقی نے بتایا کہ اس مقدس شب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کا دیدار کیا تھا۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محلہ میں ایک ساتھ جمع ہو کر نا بیٹھیں اور جو بھی چیز حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی ہے اس پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details