اردو

urdu

Biparjoy Impact in Rajasthan گجرات کے بعد اب راجستھان میں گردابی طوفان بپرجوائے کا اثر

By

Published : Jun 17, 2023, 4:01 PM IST

سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے راجستھان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع سروہی کے ماؤنٹ ابو میں متعدد درخت گرگئے ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام ٹھپ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جون تک مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Cyclone Biparjoy in Rajasthan
Cyclone Biparjoy in Rajasthan

جے پور: گجرات کے بعد اب راجستھان میں سمندری طوفان بپرجوائے کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح سے ہی باڑمیر، سروہی، ادے پور، جالور، جودھ پور اور ناگور میں بارش ہو رہی ہے۔ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کا سب سے زیادہ اثر جالور، سروہی اور باڑمیر میں دیکھا گیا۔ ان اضلاع میں چار سے پانچ انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے باڑمیر، جالور، سروہی اور پلی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا۔ ساتھ ہی، ریلوے نے باڑمیر سے گزرنے والی 14 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا۔ اسی طرح ادے پور سے دہلی اور ممبئی کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
پاکستان کی سرحد سے ملحقہ باڑمیر کے 5 گاؤوں (باکھاسر، سیڑوا چوہٹن، رامسر، دھورمنا) کے پانچ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے کہا کہ یہ سمندری طوفان، جنوب مغربی راجستھان اور کَچھ کے آس پاس کے جنوب مشرقی پاکستان پر کل رات ساڑھے گیارہ بجے ہوا کے کم دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) میں بدل گیا تھا۔ یہ علاقہ گجرات میں دھولاویرا کے تقریباً 100 کلو میٹر شمال مشرق میں ہے۔

مزید پڑھیں: Cyclone Biparjoy Weakens سمندری طوفان بیپرجوئے کمزور ہوکر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

گجرات کے ساحلی علاقوں میں اثر انداز ہونے کے بعد کمزور پڑ گیا۔ تاہم راجستھان میں اس کا اثر اتوار تک رہے گا۔ یہاں کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی بارش ہوگی۔ دوسری جانب گجرات نے اپنے پیچھے بہت بڑی تباہی چھوڑی ہے۔ طوفان نے کچھ اور سوراشٹرا کے آٹھ اضلاع میں زیادہ نقصان پہنچایا۔ این ڈی آر ایف کے ڈی جی کروال کے مطابق راجکوٹ کے علاوہ کہیں بھی بارش نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب گجرات میں موسم معمول پر آتے ہی بے گھر افراد کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ طوفان سے ہونے والے نقصانات کا بھی سروے کیا جائے گا۔
یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details