جے پور:ریاست راجستھان کے جےپور میں مسجد آہنگران کے امام مولانا غلام معین الدین Imam Maulana Ghulam Moinuddin نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران تعلیم اور قرآن Education in Islam پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا، اقراء یعنی پڑھو، اللہ تعالی قرآن میں اپنے محبوب کے لئے فرماتا ہے کہ اپنے رب کے نام سے پڑھنا شروع کرو۔
انہوں نے قرآن مجید کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ قرآن شریف ہم لوگوں کو انسانیت کا پیغام Message of Humanity دیتا ہے، قرآن پڑھنے سے کافی ثواب ملتا ہے۔ قرآن ہم لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنے پڑوسی کا خاص خیال رکھیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ قرآن ہم لوگوں کو محبت کا پیغام دیتا ہے۔ جب ہم قرآن شریف پڑھتے ہیں تب ہم لوگ بُرے کاموں سے بچ جاتے ہیں۔ جو شیطانی طاقتیں ہم لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں وہ ہم لوگوں کے قریب بھی نہی آتی۔