اجمیر: رمضان المبارک کے روزے 14ویں اور 15ویں دن اجمیر شریف درگاہ میں حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش کا جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر ملک بھر سے حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پہنچنے والے زائرین کے لیے درگاہ انجمن سید زادگان کی جانب سے ہزاروں روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر شہر بھر سے درجنوں لوگ بھی شرکت کر کے عمدہ کلام پیش کیے۔درگاہ میں واقع جھالرا میں نعت و منقبت کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔جس میں اجمیر کے ایک درجن سے زائد سحری پارٹیوں نے صوفیانہ منقبت پیش کیا۔ سید فضل حسن چشتی اور سید ندیم چشتی، حاجی سید عمران چشتی کے مطابق برسوں سے یہ پروگرام درگاہ کے جھالرا میں منعقد کیا جاتا رہا ہے۔
درگاہ انجمن کی جانب سے رمضان پروگرام کے کنوینر سید فضل حسن کو مقرر کیا گیا تھا، جشن امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس پرمسرت موقع پر سحری پارٹیوں نے بہترین کلام پیش کرکے لوگوں کو منظوم کیا۔