اردو

urdu

ETV Bharat / state

Illegal Construction on Waqf Property in Jaipur: جے پور کربلا درگاہ میدان میں کرکٹ پچ بنانے کی مخالف تیز - illegal construction on waqf property

جے پور میں کربلا درگاہ میدان میں کرکٹ پچ بنوانے Illegal Construction on Karbala Dargah Ground کے معاملے میں جے پور کے سنسار چندر روڈ پر واقع حضرت میر قربان علی بابا رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کے سجادہ نشین حبیب الرحمن نیازی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے معاملے میں مداخلت کرنے کی گزارش کی ہے۔

جے پور وقف کی زمین پرکرکٹ پچ
جے پور وقف کی زمین پرکرکٹ پچ

By

Published : Jan 2, 2022, 6:26 PM IST

جے پور کے راگڑھ موٹ علاقے میں واقع کربلا درگاہ میدان Jaipur Karbala Dargah Ground میں بنوائی جارہی کرکٹ پچ کے معاملے میں اقلیتی طبقہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اس تعلق سے حبیب الرحمن نیازی نے کہا کہ اگر راجستھان حکومت مسلمانوں کو کچھ دے نہیں رہی ہے تو کم سے کم مسلمانوں کے پاس جو ہے اس کو نہ چھینے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان حکومت میں کابینی وزیر مہیش جوشی Rajasthan Cabinet Minister Mahesh Joshi کے بیٹے روہت جوشی کی جانب سے جے پور میں کربلا درگاہ میدان میں غیر قانونی طور سے کرکٹ پچ بنوائی جا رہی ہے اور راجستھان مسلم وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر یہاں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا جا رہا ہے ہم اس چیز کی مخالفت کرتے ہیں۔

حبیب الرحمن نیازی نے کہا کہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت بہترین وزیراعلی ہیں لیکن ان کی حکومت کے کچھ وزیر مسلم مخالف کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے مسلم وقف بورڈ کی زمین پر ناجائز قبضہ کرکے غیر قانونی طور پر کرکٹ پچ بنائی گئی ہے اسے فوراً رکوایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details