جے پور:راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے برہم پوری تھانے میں اجتماعی روزہ افطار تقریب کا انتقام کیا گیا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے اس علاقے کے ہندو مسلم سکھ عیسائی برادری کے لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ بڑی بات یہ رہی کہ یہ روزہ افطار دعوت تھانا انچارج پردیپ سنگھ کی جانب سے دی گئی، یہاں پر تھانے کے اسٹاف نے ہی افطار کا پورا انتظام سنبھالا۔ مغرب کی اذان کے ساتھ ہی یہاں پر روزہ کھولا گیا اور ملک میں امن و امان کی دعا کی گئی۔ Iftar Held at Brahmpuri police station in Jaipur
خاص بات یہ ہے رہی کہ سبھی مذاہب کے لوگوں نے ایک ساتھ روزہ کھولا۔ اس دوران تھانا انچارج پردیپ سنگھ نے کہا کہ دارالحکومت جے پور گنگا جمنی تہذیب کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہم لوگوں کے دل میں کافی وقت سے یہ تھا کہ روزہ افطار پر پروگرام کروایا جائے جس کے بعد ہمارے تھانے کے جوانوں کی جانب سے اس طرح کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ انھوں نے شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔