سال 2023 میں راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی یا نہیں، اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ یا پھر کوئی بیان اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔
راجستھان میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی جانب سے مسلسل اسد الدین اویسی کو لے کر بیان بازی کی جارہی ہے۔ کانگریس کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اسد الدین اویسی بی جے پی کے ایجنٹ ہیں تو وہیں دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے یہ الزام لگایا جارہا ہے اویسی کانگریس کی طرح ہی سیاست کرتے ہیں۔
آج بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم صادق خان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بڑا بیان اسدالدین اویسی کو لے کر دیا ہے۔