بیکانیر: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وہ راجستھان کے ہیں اور جہاں پیدا ہوئے اس سے درو نہیں رہ سکتے اور زندگی کی آخری سانس تک کہیں بھی،کسی بھی عہدہ پر رہیں وہ ریاست کی خدمت کر تے رہیں گے۔ Ashok Gehlot On Rajasthan Govt
گہلوت نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں یہ بات کہی۔ انھوں نے ایک سوال پر کہا ”میں کہیں بھی رہوں،کسی عہدہ پر رہوں، راجستھان کا ہوں، ماڑواڑ کا ہوں، جودھ پور کا ہوں،مہامندر کا ہوں، جہاں میں پیدا ہوا ہوں، اس سے کیسے دور ہو سکتا ہوں۔ زندگی کی آخری سانس تک کہیں بھی رہوں، تو خدمت کرتا رہوں گا۔ بار بار جو میں کہتا ہوں اس کے معنی ہوتے ہیں۔
انہوں نے بی جے پی پرریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے خوب خرید فروخت کی کوشش کی لیکن ہمارے لوگ مضبوط ہیں اور ہم پانچ سال پورے کریں گے۔انھوں نے کہاکہ اگلا بجٹ نوجوانوں اور طالب علموں کے لئے ہوگااور وہ ریاست والوں کو دل سے اپیل کرناچاہیں گے کہ ان کا کوئی مشورہ ہو،وہ سیدھا مجھے بھیجے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا اگلا مستقبل نوجوان ہی ہیں۔