بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے قومی صدر تیجسوی سوریہ نے کہا ہے کہ بہار میں لالو پرساد یادو کا جنگل راج سنا تھا، لیکن آج راجستھان میں اشوک گہلوت کا جنگل راج حقیقی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ سوریہ نے یہ بات کرولی تشدد کے زخمیوں اور حملے میں زخمی ہونے والے اے ای این ہرشادیپتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لالوکے جنگل راج کے بارے میں سنا تھا لیکن آج وہ اشوک گہلوت کے جنگل راج کو حقیقی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ کرولی میں ہوئے تشدد کے متاثرین کی حالت اتنی خراب ہے کہ 20-30 سال کے نو جوان، جن کی ساری زندگی ان کے سامنے پڑی ہے، ابھی وہ بستر پر ہیں۔ یہ خوشامد کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ Tejasvi Surya Takes a Dig at Gehlot Govt
انہوں نے بتایا کہ ہرشادیپتی سے بات کرنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ کانگریس ایم ایل اے گرراج سنگھ ملنگا نے ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی طریقے سے مار پیٹ کی ہے، ابھی تک ان کی سرجری نہیں ہو پائی ہے۔ یہاں لوگوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ مسٹر سوریہ نے کہا کہ بی جے وائی ایم اور بھارتیہ جنتا پارٹی راجستھان میں گہلوت کے جنگل راج کی مخالفت کریں گی اور آنے والے وقت میں اس کی اور بھی شدید مخالفت کی جائے گی۔
-
مزید پڑھیں:'تیجسوی سوریہ نفرت کی سیاست سے باز رہیں'