عید الفطر کے موقع پر دارالحکومت جے پور کے حسن پور علاقے کے رہائشی سونو باغوان اور حسین خان نے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔
حسین خان نے عید کے موقع پر اپنے کپڑے لانے کے لئے جو پیسے جمع کیے تھے ان پیسوں کا صحیح استعمال کرتے ہوئے سینیٹائزر کی ایک مشین انتظامیہ کو تحفے میں دی۔
اتنا ہی نہیں جو پیسے بچ گئے تھے ان پیسوں کا انتظامیہ کے ملازمین کے لیے ماسک لایا، حسین خان نے 3500 روپے کی بچت عید کے موقع پر کپڑے لانے کے لئے کی تھی، لیکن موجودہ وقت میں حالات کے مدنظر کپڑے نہیں لاکر ان پیسوں کا سحیح استعمال کیا۔