اردو

urdu

ETV Bharat / state

Husain Akhada اجمیر میں حسینی اکھاڑا کی شان و شوکت اب بھی برقرار - نوجوانوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں

بالی ووڈ فلم اداکار آفتاب اجمیری نے کہاکہ ان کے والد استاد حاجی عبدالحمید نے 1947 میں تاراگڑ کی 2000 فٹ بلند وادیوں سے ترپولیا گیٹ تک سائیکلنگ کی تھی, اس کے علاوہ وہ پٹے بازی , اتش رنگ, طلوار بازی اور لٹھ بازی کے بہترین ماہر تھے, استاد کے ملک بھر میں سینکڑوں شاگرد موجود ہیں

اجمیر میں حسینی اکھاڑا کی شان و شوکت اب بھی برقرار
اجمیر میں حسینی اکھاڑا کی شان و شوکت اب بھی برقرار

By

Published : Jul 25, 2023, 7:50 PM IST

اجمیر میں حسینی اکھاڑا کی شان و شوکت اب بھی برقرار

اجمیر:ریاست راجستھان میں حسینی اکھاڑا میں استاد عبدالحمید کے فرزند استاد اکبر علی اپنی رہائش گاہ پر ہی نوجوانوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں, جس میں سلامی اور لٹ بازی کے کرتب بھی سکھاتے ہیں, محرم کا چاند دکھائی دینے پر استاد کی حسینی اکھاڑا اور ٹیم جنگ کربلا کی یاد میں حیرت انگیز کارکردگی انجام دیتی ہے۔

سات محرم کو شہید نوجوان حضرت قاسم رضی اللہ تعالی عنہ کی مہندی کی رسم میں اجمیر درگاہ کے نظام گیٹ سے اندر کوٹ امام بارگاہ تک اتش رنگ اور تلوار بازی کا بہترین مظاہرہ انجام دیا جاتا ہے, اس درمیان حضرت امام علی کا لشکر کے نعرے بلند کیے جاتے ہیں اور عقیدت مند یاد امام حسین میں گم ہو جاتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

استاد حاجی عبدالحمید 102 سال کی عمر میں دنیا کو الودا کہہ گئے, لیکن اج بھی فن سپاہ گری میں ان کا ذکر کیا جاتا ہے, اب ان کے فرزند استاد اکبر علی اور خلیفہ شفیق احمد بذریعہ شاگردوں کے ایام محرم میں خصوصی طور پر ذکر کربلا اور منظر جنگ کو یاد امام حسین اکھاڑا کھیل کر منایا جاتا ہے۔

مسلم علاقوں میں مرسی خوانی- شہادت کا بیان اور جگہ جگہ پانی کی سبیلیں اور لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے, اسی طرح اب 10 محرم عاشورہ کے روز استاد عبدالحمید کی حسینی اکھاڑا ٹیم ایک بڑا حیرت انگیز کارنامہ پیش کر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details