اجمیر:درگاہ عالم مشور و معروف سلطان الہند عطاء رسول حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ جہاں ہر ماہ اسلامی مہینے کی 6 تاریخ کو چھٹی شریف کی فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی جاتی ہے۔ سال 2023 کی آخری چھٹی شریف اجتماعی دعا کے لیے بڑی تعداد میں زائرین اجمیر پہنچے تھے۔ صبح 9 بجے اجتماعی دعا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور سلسلہ چشتیاں کا شجرہ پڑھا گیا۔ اس موقع پر عقیدت مند اپنی دلی تمناؤں کے ساتھ اجمیر پہنچے تھے۔
چھٹھی شریف کی فاتحہ میں شرکت کے لیے اجمیر آنے والے زائرین کے لیے درگاہ کے خدمت گزاروں کی انجمن سید زادگان خدام خواجہ کی جانب سے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔