اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف انسانی حقوق کمیشن کو لکھا گیا خط

سید صداقت علی جیلانی نے کہا کہ جو لوگ کافی برسوں سے بھارت میں رہ رہے ہیں، جن کے خاندان کے لوگوں نے جنگ آزادی میں شہادت حاصل کی انہیں سے آج وفاداری کا ثبوت مانگا جا رہا ہے جو بہت غلط ہے۔

سی اے اے کے خلاف انسانی حقوق کمیشن کو لکھا گیا خط
سی اے اے کے خلاف انسانی حقوق کمیشن کو لکھا گیا خط

By

Published : Dec 27, 2019, 5:15 PM IST


ریاست راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی کی جانب سے شہریت ترمیم قانون کے خلاف انسانی حقوق کمیشن کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

سی اے اے کے خلاف انسانی حقوق کمیشن کو لکھا گیا خط

سجادہ نشین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری جانب سے انسانی حقوق کمیشن کو اس لیے خط لکھا گیا ہے کیونکہ یہ تمام معاملات اسی کمیشن سے جڑا ہوا ہے اور سی اے اے و این آر سی سے متعلق جتنے بھی مظاہرے ہو رہے ہیں ان تمام معاملات میں کہیں نہ کہیں عوام کو نقصان بھی ہو رہا ہے اس لیے بھارت کے آئین کے مطابق تمام لوگوں کو جینے کا حق ہے اس لیے میں نے صدر کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کالے قانون کو جلد از جلد ختم کرنا ہوگا کیو نکہ اس قانون سے بھارت کی شہرت اور عزت ہے دیگر ممالک میں خراب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کافی برسوں سے بھارت میں رہ رہے ہیں، جن کے خاندان کے لوگوں نے جنگ آزادی میں شہادت حاصل کی انہیں سے آج وفاداری کا ثبوت مانگا جا رہا ہے جو بہت غلط ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ انسانی حقوق کمیشن اس جانب ضرور توجہ دے گی اور کچھ نا کچھ ضرور حل نکالے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details