اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرتاب گڑھ: سڑک حادثے میں انسپکٹر، کانسٹیبل سمیت دو خواتین ہلاک - کار میں شراب کی بوتل

کار میں سوار بنسواڑہ سی آئی اکھلیش سنگھ اور ان کے ساتھ سبھی شراب کے نشے میں تھے۔کار اور ٹرک میں ٹکر کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پرتاب گڑھ:  سڑک حادثے میں انسپکٹر، کانسٹیبل سمیت دو خواتین ہلاک
پرتاب گڑھ: سڑک حادثے میں انسپکٹر، کانسٹیبل سمیت دو خواتین ہلاک

By

Published : Sep 9, 2020, 8:50 AM IST

راجستھان کے پرتاب گڑھ بنسواڑہ مارگ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے۔

پاڑیالا گاؤں کے پاس ٹرک اور کار کے درمیان ٹکر ہوگئی جس میں دو خواتین، ایک انسپکٹر، کانسٹیبل ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر سوہاگپورا 108 پائلیٹ مدن لال ڈامور، ای ایم ٹی جیتندر کمار نے حادثے کا شکار ہوئے افراد کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا، کار میں سوار چار افراد میں سے بنسواڑہ سی آئی اکھلیش سنگھ بھی سوار تھے۔

سوہاگپورا ایس ایچ او ہمت سنگھ بھی موقع پر ہے۔کار میں شراب کی بوتل اور کولڈرنک کی بوتل بھی ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق کار میں سوار بنسواڑہ سی آئی اکھلیش سنگھ اور ان کے ساتھ سبھی شراب کے نشے میں تھے۔کار اور ٹرک میں ٹکر کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details