اردو

urdu

ETV Bharat / state

Home Minister Mohammed Mahmood Ali: اجمیر میں تلنگانہ ہاوس کی تعمیر جلد:محمد محمود علی

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے اجمیر شیریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد کہاکہاجمیرمیں جلد ہی تیلنگانہ ہاؤس کی تعمیر کرائی جائے گی۔ یہ تلنگانہ ہاؤس تمام مذاہب کے زائرین کے لئے ہوگا۔Home Minister Mohammed Mahmood Ali

By

Published : Mar 14, 2023, 5:35 PM IST

اجمیر میں تلنگانہ ہاوس کی تعمیر جلد:محمد محمود علی
اجمیر میں تلنگانہ ہاوس کی تعمیر جلد:محمد محمود علی

اجمیر میں تلنگانہ ہاوس کی تعمیر جلد:محمد محمود علی

اجمیر:ریاست تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے اجمیر شیریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچے ۔ان کے ساتھ ریاستی نمائدے اور ضلع انتظامیہ کے افسران بھی تھے۔

اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد کہاکہ تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمدمحمود علی نے کہاکہ اجمیر میں جلد ہی تیلنگانہ ہاؤس کی تعمیر کرائی جائے گی۔تلنگانہ ہاؤس میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تلنگانہ ہاوس تمام مذاہب کے زائرین کے لئے ہوگا۔

تیلنگانہ کے ہوم منسٹر محمد محمود علی نے عقیدت کی چادر چڑھائی اور پھول پیش کئے جہاں انہوں نے ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے دعا مانگی۔ درگاہ میں حاضری دینے کے بعد ریاست راجستھان کے ضلع انتظامیہ اجمیر کے افسران سے بھی ملاقات کی۔

محمد محمود علی نے اجمیر ضلع کلکٹر انش دیپ سے ان کے دفتر پہنچ کر تلنگانہ ہاؤس کی تعمیراتی تعلق سے اہم گفتگو کی اور اس سلسلے میں معلومات حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے بھی بات چیت کی۔

غور طلب ہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کی مراد پوری ہونے پر خواجہ غریب نواز کے شہر اجمیر میں تلنگانہ ہاؤس بنانے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے اجمیر میں تلنگانہ ہاؤس بنانے کی کوششیں مسلسل جاری ہے۔ راجستھان اور تلنگانہ ریاست کے حکمرانوں کے درمیان اس سلسلے میں متعدد میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔ پانچ کروڑ کے اخراجات سے تعمیر ہونے والے تلنگانہ ہاؤس کو لے کر اجمیر کے ہندو تنظیموں نے اعتراض درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Six Social Activist Join BRS ناگپور کے چھ سماجی کارکنان تلنگانہ کی بی آر ایس میں شامل

محمد محمود علی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ واضح کیا کی تلنگانہ ہاؤس تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کے لئے ہوگا۔تمام مذاہب کے لوگ وہاں آکر رہ سکتے ہیں۔ اس لئے سب کو مل کر اس نیک کام میں حصہ لینا چاہیے اور اعتراض کے بجائے خوشی ظاہر کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details