اردو

urdu

ETV Bharat / state

Holy Chadar Ceremony اجمیر میں آستانہ شریف پر چادر پیش کی گئی - عرس ضلع اجمیر کے سرواڈ قصبے

حضرت نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کی جانب سے آستانہ شریف پر چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔اس موقع پر قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آستانہ شریف پر چادر پیش کی گئی
آستانہ شریف پر چادر پیش کی گئی

By

Published : Feb 28, 2023, 6:50 PM IST

آستانہ شریف پر چادر پیش کی گئی

اجمیر:صوفی بزرگ حضرت بابا فخرالدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس ضلع اجمیر کے سرواڈ قصبے میں جاری ہے۔ جہاں عقیدت مند درگاہ میں حاضری دے رہے ہیں۔ اسی طرح پنجاب، یوپی اور دہلی سے درگاہ خانقاہوں کے عقیدت مند بھی درگاہ سرواڈ پہنچے جہاں پر انہونے چادر چڑھائی ۔ سرواڈ درگاہ متولی محمد یوسف خان کے مطابق عرس کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ راجستھان کے اجمیر کے سرواڈ میں واقع حضرت نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کی جانب سے آستانہ شریف پر چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔اس موقع پر قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

انجمن شیخ زادگان اور سید زادگان کی جانب سے تمام زائرین کے لئے خصوصی دعا اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 21 فروری کو سرواڈ درگاہ پر پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہونے والا عرس اب 2 مارچ کو بڑے کل کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اجمیر کے بڑے صاحبزادے حضرت بابا فخرالدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی مزار شریف درگاہ سرواڈ میں واقع ہے۔ جہاں ہر سال 10 روزہ عرس منایا جاتا ہے۔اس سال عرس کا شاندار اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Ajmer Dargha اجمیر درگاہ میں کرناٹک کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان کے لیے خصوصی دعا

ABOUT THE AUTHOR

...view details