اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہولی کا تہوار دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا ہے - سڑکوں پر الگ ہی منظر

ہولی کا تہوار ملک میں دھوم دھام مگر احتیاط کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے لوگ رنگوں اور گلالوں میں سرابور ہیں اور شاہراہوں پر کچھ الگ نظارہ ہے۔

ہولی کا تہوار دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ہولی کا تہوار دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

By

Published : Mar 29, 2021, 10:50 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں لوگ رنگوں اور گلالوں میں سرابور ہیں۔ سڑکوں پر الگ ہی منظر ہے۔

کسی طرح سے کوئی ماحول خراب نہ ہوا

ہندو اکثریتی علاقوں میں ہولی کے موقع پر مختلف اجتماعی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام لوگ ایک دوسرے کو رنگ لگارہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں۔

وہیں، آج پیر کے روز ہولی کی وقت متعین ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

ہولی کا تہوار دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

خواتین کا ہجوم بھی جے پور کی سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔ وہیں، ان تمام پروگراموں میں جو سرکاری گائیڈ لائن ہے وہ بھی نظر انداز کی جا رہی ہے۔

پولیس کے جوان بھی مستعدی کے ساتھ میں جے پور کی سڑکوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

کسی طرح سے کوئی ماحول خراب نہ ہوا اس کے لیے راجستھان پولیس کے جوان بھی مستعدی کے ساتھ میں جے پور کی سڑکوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details