ہولی رنگوں اور خوشیوں کا تہوار ہے۔ آج کے دن گجیا اور گلال کی خوشبو سبھی گھروں میں گھلی سی ہوتی ہے۔ وہیں دیہی علاقے میں گاؤں کے لوگ آج کے دن چوپال اور چبوتروں پر ڈھولک، ہارمونیم کے ساتھ روایتی انداز میں ہولی کے گیت گاتے اور اس پر جم کر جھومتے نظر آتے ہیں۔
اس سال ضلع دھول پور میں ہولی کے تہوار کا رنگ پھیکا رہا کیونکہ عالمی وبا کورونا کے سبب ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر ہولی کا تہوار منانے پر پابندی عائد کردی ہے اس کے سبب لوگ گھروں میں ہی ہولی کا تہوار منا رہے ہیں۔
دیہی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہولی میں اگر لوک گیت نہ ہو تو ہولی ادھوری ہوتی ہے دیہی علاقے کے گاؤں میں ہولی کے روز لوگ فوک اور روایتی گیتوں پر جھومتے ہیں۔
ہولی کے موقع سے آج ایک قومی سطح کے نابینافنکار رامویر پرمار سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ملاقات کی، اس دوران فنکار رامویر پرمار ہولی کے گیتوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ادب اور موسیقی کے میدان میں بھی ہولی کے تہوار کا بڑا اثر دیکھا جاتا ہے۔
کورونا گائڈ لائن کے مطابق دھول پور میں بھی لوگ آج دھوم دھام سے ہولی کا تہوار منارہے ہیں یہاں گاؤں کے لوگ چوپال پر، ڈھولک اور ہارمونیم کے ساتھ ، روایتی دھنوں پر جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔