اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: شب برات اور ہولی پر بڑے پروگرام کی اجازت نہیں - شب برات کو لیکر گائیڈ لائن بھی جاری

شب برات کے موقع پر دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ، رام گنج سمیت ریاست کے دیگر مقامات پر بڑے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

holi-and-shab-e-barat-programs-will-not-be-held-in-public-places-in-rajasthan
راجستھان: شب برات اور ہولی پر بڑے پروگرام کی اجازت نہیں

By

Published : Mar 25, 2021, 11:31 AM IST

محکمہ داخلہ کی جانب سے شب برات اور ہولی کے پیش نظر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔

شب برات پر کسی بھی طرح کے کوئی بڑے پروگرام کا انعقاد دارالحکومت جے پور سمیت راجستھان بھر میں نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ شب برات کے موقع پر کوئی بڑے پروگرام یا اجتماعی پروگرام منعقد نہیں کیے جاسکیں گے۔ وہیں عوام سے یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ اس بار شب برات کا تہوار اپنے گھروں میں ہی منائیں، 28 اور 29 مارچ کو ہولی اور شب برات کو لے کر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔

راجستھان: شب برات اور ہولی پر بڑے پروگرام کی اجازت نہیں

واضح رہے کہ 28 مارچ کو شب برات ہے۔ اس موقع پر جے پور سمیت راجستھان میں کئی مقامات پر بڑے اجتماعی اور پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، شب برات کے موقع پر دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ، رام گنج سمیت دیگر مقامات پر بڑے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details