جے پور: راجستھان کے ضلع ناگور ہیڈکوارٹر میں واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ پر ہر برس کی طرح اس سال بھی سالانہ عرس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس عرس مبارک کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند یہاں شرکت کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ کورونا وبا کی وجہ سے درگاہ کے ذمہ داران حضرات کی جانب سے ہی عرس کی تمام روائتیں ادا کی جارہی ہے۔
اس تعلق سے درگاہ بڑے پیر صاحب کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس ایڈوائزری کا اس عرس میں مکمل طور پر خیال رکھتے ہوئے عرس کی تمام روایتیں ادا کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ درگاہ میں کسی طرح کی کوئی بھیڑ جمع نہیں ہونے دی جارہی ہے، چند لوگوں کی موجودگی میں یہ عرس منایا جارہا ہے، سجادہ نشین کا کہنا ہے کے جاری رات کو بھی اس مرتبہ اس میں آنے کے لئے منع کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے سبھی زائرین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر ہی نذرونیاز کریں۔
واضح رہے کہ بڑے پیر صاحب کی درگاہ میں 26 نومبر سے سالانہ عرس کا آغاز کیا جارہا ہے