جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسلم مسافر خانہ Muslim Musafir Khana Jaipur کے سامنے ہورڈنگ لگنے کی وجہ سے عام لوگوں اور بالخصوص مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں پر لوگ اپنی گاڑی لگا دیتے ہیں جس سے باہر سے آنے والے مسافروں کو دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ Hoardings Caused Inconvenience for Passengers in Front of The Muslim Musafir Khana Jaipur
لوگوں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جے پور ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے، لیکن جس طرح کا ماحول اور منظر یہاں پر نظر آرہا ہے وہ دارالحکومت جے پور کی خوبصورتی کو خراب کر رہا ہے۔ ہم لوگ کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دی جائے اور یہاں سے ہورڈینگس کو جلد سے جلد ہٹایا جائے۔