بھارتی الیکشن کمیشن نے ملک میں 7 مراحل میں عام انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس میں سے تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں، اسی طرح ریاست راجستھان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 29 اپریل اور پانچویں مرحلے کی پولنگ 6 مئی کو ہوگی۔
یہاں کی خواتین کا کہنا ہے کہ اس پارلیمانی انتخابات کے لیے وہ مکمل طور پر تیار ہیں، پارلیمانی امیدوار سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ جو عوامی مفاد کے لیے کام کرے اسی کو ووٹ دیں گے۔