اجمیر: مہاراشٹر کے پالگھر سے 11 ہندوں نے کئی سو کیلو میٹر پیدل چل کر عالمی شہرت یافتہ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پہنچے جہاں ان کاوالہانہ استقبال کیا گیا۔ گزشتہ چھ برسوں سے مسلسل 1050 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کر کے اجمیر پہنچنے والے غیر مسلم عقیدتمندوں کا جذبہ دیکھنے لائق تھا۔ 24 روز میں مہاراشٹر کے دانڈی پالگھر سے پیدل اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے۔ Hindu Delegates Reach Ajmer Sharif By Walk From Maharashtra
Hindu Delegates مہاراشٹر کے دانگی پالگھر سے گیارہ ہندو عقیدت مند پیدل چل کر اجمیر شریف پہنچے
مہاراشٹر کے دانگی پالگھر سے 11 ہندو عقیدت مند پیدل چل کر خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں حاضری دینے کے لیے پہنچے اور ملک میں امن و امان کی دعا مانگی۔ Hindu Delegates
یہ بھی پڑھیں:Hajj Expenditure حج پرغیر ضروری اخراجات کم کرنے کے اعلان سے عازمین کو راحت
پیدل چل کر اجمیر پہنچنے والے وفد کا خواجہ صاحب کی بارگاہ میں خیر مقدم کیا گیا۔ بزرگ خادم ڈاکٹر سید نجم الحسن چشتی نے نوازا ہندو عقیدت مندوں کے لیے دعائیں کی۔ اس موقع پر سید جاوید چشتی نے ان سبھی کو خواجہ صاحب کی بارگاہ میں زیارت کرائی اور دستار بندی بھی کی۔وفد کے ممبر جیتندر نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کی ان کا یہ چھٹا سال ہے جب وہ 1050 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرکے اجمیر شریف پہنچے ہیں۔ خواجہ صاحب کی درگاہ میں آئے ان کے ساتھیوں نے ملک میں امن و امان کی دعا مانگی۔ Hindu Delegates Reach Ajmer Sharif By Walk From Maharashtra