اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندی سے انگلش میڈیم سکول ہونے سے طلبا پریشان - انگلش میڈیم سکول

ایک طرف حکومت یہ کہتی ہے اگر بچیاں تعلیم یافتہ بنتی ہیں، تو وہ ایک نہیں بلکہ دو گھروں کی روشنی بنتی ہیں۔۔۔

ہندی سے انگلش میڈیم سکول ہونے سے طلبا پریشان

By

Published : Jul 6, 2019, 10:23 PM IST

ریاست راجستھان کے ناگور ضلع جہاں طرف حکومت یہ کہتی ہے اگر ایک بچی تعلیم حاصل کرتی ہے تو ایک نہیں بلکہ وہ دو گھروں کو روشن کرتی ہے راجستھان میں اس کے برعکس معاملہ ہے۔

ہندی سے انگلش میڈیم سکول ہونے سے طلبا پریشان

دراصل راجستھان کے ضلع ناگور کے ہیڈکوارٹر کے پاس واقع 'گورنمنٹ گرلس ہائر سیکنڈری سکول' کو انگلش میڈیم بنانے کا اعلان گذشتہ دنوں حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا، لیکن یہ سکول جب سے یہاں پر تعمیر کیا گیا ہے اس وقت سے سکول میں ہندی میڈیم کی ہی تعلیم دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ سکول کو انگلش میڈیم بنانے کا اعلان حکومت کی جانب سے کردیا گیا، لیکن بچیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندی میڈیم میں ہی تعلیم حاصل کی ہے اس لیے انگلش میڈیم میں پڑھائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کامطالبہ ہے کہ اگر انگلش میڈیم ہی تعلیم دلانی ہے تو دو شفٹ میں سکول کیا جائے تاکہ ایک شفٹ میں انگلش اور دوسری شفٹ میں ہندی میڈیم میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

اس ضمن میں ہندی میڈیم میں ہی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول کے باہر گذشتہ کچھ روز سے روزانہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ بچیاں روزانہ احتجاج کررہی ہیں، لیکن حکومت ان کی سنوائی نہیں کررہی ہے۔ سرپرستوں کا کہنا ہے کہ ہم کئی بار حکومت تک ان بچیوں کی بات پہنچا چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔


یاد رہے کہ اس بار نئے تعلیمی سیشن سے انگلش میڈیم بنانے کے بعد یہاں پر ہندی میڈیم میں تعلیم حاصل کررہی طلبا کو مشلات کا سامنا ہے، جبکہ کچھ ہندی میڈم میں پڑھنے والی طالبہ ہیں سکول سے نکال دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details