اردو

urdu

ETV Bharat / state

Producer Jai Prakash Visits Ajmer Dargah: فلم پروڈیوسر جے پرکاش اور سندیب ناتھ کی اجمیر درگاہ میں حاضری - خواجہ کے دربار میں گیت نگار سندیب ناتھ

راجستھان کے اجمیر شریف پہنچ کر خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں بالی ووڈ فلم پروڈیوسر جے پرکاش اور فلم رائٹر میراق مرزا اور میوزک ڈائریکٹر سندیپ ناتھ نے حاضری Producer Jai Prakash Visits Ajmer Dargah دی۔

خواجہ کے دربار میں فلم پروڈیوسر جے پرکاش اور سندیب ناتھ کی حاضری
خواجہ کے دربار میں فلم پروڈیوسر جے پرکاش اور سندیب ناتھ کی حاضری

By

Published : Dec 25, 2021, 6:02 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور فلم پروڈیوسر جے پرکاش اور فلم رائٹر میراق مرزا اور میوزک ڈائریکٹر سندیپ ناتھ Music Composer Sandeep Nath نے عالمی مشہور شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی نئی فلم "مارکیٹ پارٹ 2" Producer Jai Prakash Movie Market Part 2 کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ اس دوران درگاہ میں بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی نے انہیں دربار میں حاضری کروائیں اور دستار بندی کی۔


حاضری دینے کے بعد پروڈیوسر جے پرکاش نے بتایا کہ ان کی فلم مارکیٹ پارٹ 2 آنے والی ہے، اس کے بعد وہ ایک دوسری فلم 'ڈے نائٹ' بھی کر رہے ہیں، جس کی آدھی شوٹنگ بھی مکمل ہوگئی ہے۔ ہم خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں اپنی فلموں کی کامیابی کی دعا مانگنے کے لیے آئے ہیں۔ مارکیٹ 2 میں اروشی روتیلا، زرین خان، چترگندا سنگھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ اس فلم میں سرمن جوشی اور کنال کھیمو بھی اداکاری کرنے والے ہیں۔

خواجہ کے دربار میں فلم پروڈیوسر جے پرکاش اور سندیب ناتھ کی حاضری
جے پرکاش نے خواجہ صاحب کے آٹھ سو دسویں عرس مبارک کے خاص موقع پر تین فروری کو بالی ووڈ کی طرف سے پیش کی جانے والی چادر میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔
واضح رہے کہ جے پرکاش نے فلم سودا، بازار، ساجن کی باہوں میں، دیویا شکتی سمیت 20 فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔ وہیں دوسری طرف سندیپ نے فلم عاشقی 2، رنگیلا، بھوت کون جیسی فلموں میں اپنی موسیقی دی ہے۔ فلم رائٹر میراق مرزا نے فلم دشمنی، آیا طوفان، بشمہ جیسی فلموں کی اسکرپٹ لکھی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details