راجستھان ہائی کورٹ میں پتنجلی آیوروید کی دوا کورونل میں ٹرائل کے قواعد کو نظر انداز کرنے کو لے کر دائر مقدمے کی آج سماعت ہوئی ۔
اس دوران چیف جسٹس اندرجیت مہنتی کی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے وزارت آیوش ، آئی سی ایم آر ، پتنجلی آیوروید اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونیل دوا پر جاری تنازعہ کے درمیان ، بابا رام دیو اور دیگر کے خلاف جے پور کے جیوتی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
راجستھان: ہائی کورٹ نے پتنجلی آیوروید کو نوٹس جاری کیا اس ایف آئی آر میں یوگ گرو بابا رام دیو ، بال کرشنا ، سائنس دان انوراگ ورشنے ، نیمس کے چیئرمین ، ڈاکٹر بلبیر سنگھ تومر ، ڈائریکٹر ڈاکٹر انوراگ تومر پر الزام عائد کیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق یہ عرضی ایس کے سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔