ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے دو لایو کچن چل رہا ہے، ان کچن میں روزانہ 1200 کے قریب لوگوں کا کھانا تیار ہوتا ہے، اس کے علاوہ 100 لوگوں کا راشن کٹ بھی اس تنظیم کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔
ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد - تنظیم کے ممبر
دارالحکومت جے پور میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے نوجوان لاک ڈاؤن کے درمیان دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے درمیان اپنی بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کی مدد
تنظیم کے ممبروں کا کہنا ہے کہ 'جو کھانا لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے روزانہ اس کھانے کا مینو بھی الگ الگ ہوتا ہے، کبھی روٹی اور سبزی دی جارہی ہے تو کبھی تاحری اور چاول تقسیم کیا جارہا ہے، وہیں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے کورونا کو لے کر جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔