ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ہائی کورٹ میں سچن پائلٹ سمیت 19 باغی اراکین اسمبلی سے متعلق سماعت دوبارہ ملتوی کر دی گئی ہے، اس معاملے پر اب 20 جولائی کو صبح 10 بجے سماعت کی جائےگی۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ بینچ میں کیس کی سماعت ایک بجے شروع ہوئی، لیکن شام پانچ بجے تک سماعت ملتوی کردی گئی۔ اب دوبارہ سماعت 20 جولائی کو کی جائے گی۔
دراصل سچن پائلٹ کے خیمے کی درخواست سماعت چیف جسٹس اندراجیت مہانتی اور جسٹس پرکاش گپتا کے ڈبل بینچ کے ذریعہ کی جارہی ہے، جہاں جمعہ کو پہلا وہپ چیف مہیش جوشی نے قبول کیا، اس کے بعد سچن پائلٹ سینیئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے وی سی کے ذریعے باغی گروپ کی جانب سے بحث کر رہے تھے، لیکن دونوں فریقین کے مباحثے میں کوئی نتیجہ نہ نکلنے کے بعد سماعت و دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔