جج ایس پی شرما کی عدالت نے کرن جوہر، ہاردک پانڈیا ، کے ایل راہل کے خلاف مقدمے کی مساعت ملتوی کر دی ۔ دیوارام کے ذریعے دائر مختلف درخواستوں کو درج کیا گیا لیکن وکلاء کے ذریعہ وقت طلب کیا گیا جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے وکلاء کی درخواست پر اس کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ اگلی سماعت پر ، ریسرچ آفیسر کو بھی تازہ ترین حقائق رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اسٹیٹ ایڈوکیٹ مہیپال وشنوئی ہیں تو وہیں کرن جوہر کی جانب سے ایڈوکیٹ نشانت بوڈا اور ان کے ساتھی ڈاکٹر وجے پٹیل موجود تھے۔
واضح رہے کہ ڈی آر میگھوال کی جانب سے سال 2019 میں 'کافی ود کرن' شو میں خواتین کے خلاف غیر مہذب تبصرہ کرنے پر کرن جوہر، ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں اور کرن جوہر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 482 کے تحت ایف آئی آر منسوخ کرنے کے لئے فوجداری مقدمہ دائر کیا تھا اور ہائی کورٹ نے گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے معاملے کی تفتیش روک دی تھی۔ سماعت کے دوران تحقیقی افسر کو تازہ ترین حقائق رپورٹ بھی پیش کرنی ہوگی۔