اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ ملنا چاہئے' - ہیڈ کانسٹیبل رتن لال شرپسندوں ہاتھوں شہید

بی جے پی کے رکن اسمبلی مدن دلاور نے کہا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل رتن لال شرپسندوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوئے ہیں۔لہذا انہیں شہید کا درجہ دیا جانا چاہئے۔

'ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ ملنا چاہئے'
'ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ ملنا چاہئے'

By

Published : Feb 26, 2020, 1:20 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:19 PM IST

دہلی تشدد میں شہید ہونے والے سیکر کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ دینے کے مطالبے نے زور پکڑنا شروع کردیا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی مدن دلاور نے بھی ریاست کی کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا دجہ دیا جائے۔

'ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو شہید کا درجہ ملنا چاہئے'

دلاور نے اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹبل رتن لال دہلی میں شرپسندوں کے ساتھ مقابلے میں شہد ہوگئے۔

لہذا انہیں بھی فوجیوں کی طرح ریاستی حکومت ان کو بھی شہید کا درجہ دینا چاہئے۔

مزید پڑھیں: دہلی فسادات: 18 افراد کی موت، 200 سے زائد زخمی

وہیں گہلوت حکومت کے چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی نے کہا کہ حکومت قواعد کے تحت اس معاملے میں فیصلہ لے گی۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو دہلی میں ہونے والے تشدد میں دہلی پولیس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ وہ سیکر ضلع کے تہاوالی گاؤں سے تھا۔ 1998 میں دہلی پولیس میں داخل ہوئے۔ موت کے بعد ان کو شہدا کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details