ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کا آغاز پرچم کشائی کی روایت کے ساتھ ہو چکا ہے۔
عرس مبارک کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین حضرت خواجہ حسن معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر تشریف لاتے ہیں۔
وہیں کورونا وبا کی وجہ سے موجودہ وقت میں راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین کی جانب سے زائرین سے اپیل بھی کی گئی ہے۔
وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ اجتماعی طور پر بڑے پروگرام ہونے کا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے لیکن جو لوگ عقیدت رکھتے ہیں وہ یہاں تشریف لا رہے ہیں، جو لوگ آ رہے ہیں انہیں خود اپنا خیال رکھنا چاہئے۔