اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس کیس: جے پور میں مسلم خواتین کا احتجاج - فریدہ غذدر

اترپردیش کے ہاتھرس میں ہوئے جنسی واردات کے معاملے کا غصہ دارالحکومت جے پور میں بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

Hathras case: Muslim women protest in Jaipur
ہاتھرس کیس: جے پور میں مسلم خواتین کا احتجاج

By

Published : Oct 5, 2020, 10:00 PM IST

آج دارالحکومت جے پور میں مسلم خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ دارالحکومت جے پور کے کلیکٹر سرکل پر ویمن انڈیا موومینٹ کہ بینر تلے ہوا۔ نعرے بازی کرتے ہوئے خواتین نے یہ مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

ہاتھرس کیس: جے پور میں مسلم خواتین کا احتجاج

مظاہرہ کے بعد تمام خواتین نے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔ ویمن انڈیا موومینٹ کی ریاستی جنرل سکریٹری فریدہ غذدر کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے ہاتھرس میں جو درندگی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس کو لے کر آج یہ پورا احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

فریدہ غذدر کا کہنا ہے کے جس طرح سے اترپردیش میں حالات چل رہے ہیں وہ صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان ہونے کے ناطے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا استعفا دے دینا چاہیے۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر وقت رہتے مجرموں کو پھانسی نہیں دی جاتی تو ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ آنے والے وقت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ویمن انڈیا موومینٹ کے کئی کارکنان اور دیگر ممبران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details