اردو

urdu

ETV Bharat / state

رنتھمبور نیشنل پارک سے نصف درجن شیر لاپتہ

اطلاعات کے مطابق رنتھمبور نیشنل پارک سے آدھا درجن شیر غائب ہیں اور محکمہ جنگلات اپنی سطح پر خاموشی سے ان کی تلاش میں مصروف ہے لیکن ان شیروں کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ٹائیگر T-95، T-97، T-64 سمیت شیرنی T-73 اور اس کے دو بچے رنتھمبور سے تقریباً ایک سال سے لاپتہ ہیں۔

رنتھمبور نیشنل پارک سے نصف درجن شیر لاپتہ
رنتھمبور نیشنل پارک سے نصف درجن شیر لاپتہ

By

Published : Mar 19, 2021, 5:15 PM IST

راجستھان کے سوائی مادھو پور کے رنتھمبور نیشنل پارک سے نصف درجن شیروں کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکار کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اور وہ ان شیروں کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

رنتھمبور نیشنل پارک سے نصف درجن شیر لاپتہ

اطلاعات کے مطابق رنتھمبور نیشنل پارک سے آدھا درجن شیر غائب ہیں اور محکمہ جنگلات اپنی سطح پر خاموشی سے ان کی تلاش میں مصروف ہے لیکن ان شیروں کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ٹائیگر T-95، T-97، T-64 سمیت شیرنی T-73 اور اس کے دو بچے رنتھمبور سے تقریباً ایک سال سے لاپتہ ہیں۔

رنتھمبور نیشنل پارک سے نصف درجن شیر لاپتہ

بتایا جاتا ہے کہ رنتھمبور میں شیروں کے غائب ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی بہت سے شیر رنتھمبور سے لاپتہ ہو چکے ہیں، جن کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرین حادثے میں دونوں پیر کھونے والی روشن جہاں کو اعزاز سے کیوں نوازا گیا؟

واضح رہے کہ رنتھمبور میں شیروں کی حفاظت اور نگرانی پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود رنتھمبور سے آدھا درجن شیروں کی گمشدگی نے رنتھمبور کی جنگلات کی انتظامیہ کی مستعدی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details