اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کو سکیورٹی کی سہولت - بس

ریاست راجستھان کے دار الحکومت جئے پور میں عازمین حج کے قافلے پر گزشتہ دو روز قبل بس میں حملہ کیا گیا تھا۔

عازمین حج کو سکیورٹی کی سہولت

By

Published : Jul 27, 2019, 8:24 PM IST

مقدس حج کے سفر پر جانے والے عازمین حج کا قافلہ روزانہ روانہ ہو رہے ہیں، جن کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات دو روز سے کئے گئے ہیں۔

عازمین حج کو سکیورٹی کی سہولت

عازمین حج کی بسوں کے ساتھ ساتھ پولیس کا قافلہ بھی ایئرپورٹ تک ان کی سکیورٹی کے لئے جا رہا ہے۔

پولیس کا قافلہ حج ہاوس سے عازمین حج کی بسوں کے ساتھ روانہ ہو رہا ہے۔

یہ سکیورٹی عازمینِ حج کی بسوں پر ہوئے حملے کے بعد انہیں مہیا کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حج ہاؤس سے ایئرپورٹ جاتے وقت وقت حج عازمین کی بس پر حملہ ہو گیا تھا جس میں برسوں کے شیشے توڑ دیے گئے تھے۔

حالاں کہ اس حملے میں عازمین حج کو کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

حملے کے بعد مسلم تنظیموں نے پولیس محکمے سے یہ درخواست کی تھی حج عازمین کو سکیورٹی دی جائے۔

راجستھان حج ویلفیئرسوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے بتایا کہ کہ ہم حج ہاؤس سے پانچ سے چھ گاڑیوں کو ایک ساتھ روانہ کر رہے ہیں اس درمیان پولیس اپنی پوری سیکورٹی دے رہی ہے۔

جئے پور سے مسلسل عازمین حج کی روانگی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل جئے پور سے عازمین کی پہلی پرواز گذشتہ 18 جولائی کو روانہ ہوئی تھی، اور آخری پرواز آئندہ ماہ یکم اگست کو روانہ ہوں گی۔

جو پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ ہر ایک پرواز میں چار سو سے زائد عازمین ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق 6700 عازمین حج کے راجستھان سے مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔

آئندہ تین دنوں تک دو دو پروازیں جاری رہیں گی۔

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے کہا کہ چار پرواز جا رہی ہیں، جن میں سے دو صبح ہی جا چکی ہیں اور دو رات کو روانہ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details