ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں واقع حج ہائوس میں عازمینِ حج نے اپنی مطالبات کو لے کر راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی قیادت میں احتجاج کیا ہے۔
اس احتجاج میں وہ تمام عازمینِ حج موجود رہے جن کا 2020 قرعہ میں حج کے مقدس سفرکے لیے نمبر آ گیا تھا، اس احتجاج میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں میمورینڈم لے رکھا تھا۔ جس پر لکھا گیا تھا کہ آئندہ برس 2021 میں قرعہ نہی نکالا جائے اور ہم ہی لوگوں کو حج کے مقدس سفر پر بھیجا جائے۔
وہیں ایک میمورنڈم بھی حج کمیٹی کے ذمہ داران کو راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دیا گیا۔
اس سلسلے میں راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جن غیر محرم خواتین کا اس برس قرعہ میں نمبر آگیا تھا ان خواتین کو آئندہ برس 2021 میں ایپلیکیشن کی ضرورت نہیں رہے اور انہیں حج کے مقدس سفر پر بنا قرعہ کے ہی بھیجا جائے۔