پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران امین کاغذی نے کہا کہ حج 2022 کا جو سفر ہے وہ ہمارے لیے کافی مشکل والا ہے کیونکہ راجستھان کے عازمین کے تعلق سے ہم کئی مرتبہ مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین کو خط لکھ چکے ہیں، ان سے فون پر بات بھی ہوئی روزانہ حج سے متعلق کوئی خبر آتی ہے تو ہم بات کرتے ہیں لیکن جس طرح سے اس مرتبہ جے پور سے فلائٹ شروع نہیں کی گئی ہے اس کو لے کر ہم نے کئی مرتبہ مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین سے بات کرنا چاہی لیکن وہ کوئی جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ Rajasthan Hajj Committee
Amin Kagzi on Hajj 2022: 'حج کے دوران کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں آنے دیں گے' - بھارتی عازمین حج
حج 2022 کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں انہی تیاریوں کے تعلق سے راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں کے کہ دوران حج کسی بھی عازم کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ Hajj Pilgrims from Rajasthan
راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے بعد دو برس بعد حج ہو رہا ہے اور ہم لوگوں کو مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے جو تعاون ملنا چاہیے وہ تعاون نہی مل پارہا ہے، اس لئے پورے بھارت کے حاجیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن ہم اس بات کا بھروسہ دلاتے ہیں کہ ہمارے جو خادم الحجاج ہیں وہ کسی کو بھی کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں آنے دیں گے۔