اجمیر: سفر حج 2022 کے لئے اجمیر میں فارم بھرے جا رہے ہیں۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری طے کی گئی ہے۔ حاجی ماسٹر رؤف انصاری نے بتایا کہ کورونا وبا کے سبب گذشتہ دو سالوں سے مسلسل عازمین حج Hajj Pilgrims مایوس تھے۔ رواں برس بھی سفر حج کو لے کر کشمکش بنی ہوئی ہے۔
کورونا وبا اور مہنگائی High prices and Corona Epidemic کی وجہ سے حج کا سفر بھی بہت مہنگا ہوگیا ہے۔ اس لیے رواں برس بہت کم لوگوں نے حج کے لیے اپلائی کیا ہے۔
اجمیر سے اب تک تیس لوگوں نے حج کے لیے درخواست جمع کرائی ہیں، جبکہ پورے راجستھان سے بھی بہت کم درخواستیں آئی ہیں۔
راجستھان سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کو اس بات کی فکر ہے کہ انہیں مقدس سفر حج کے لیے جے پور ایئرپورٹ کے بجائے دہلی ایئر پورٹ جانا ہوگا۔ساتھ ہی کورونا وبا کے اس دور میں انہیں مہنگا سفر کرنا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ دو سال قبل تک ضلع اجمیر سے سینکڑوں عازمین حج سفر پر جانے کے لیے درخواست دیا کرتے تھے، لیکن رواں برس مہنگائی اور کورونا وبا جیسے مسائل کے سبب حج پر جانے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ اس بار حج کے تمام ارکان کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی جائیں گی۔