اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج کی پہلی قسط جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمیں حج کے لیے ایک نیا حکمنامہ جاری کیا ہے جس سے انہیں راحت ملنے کی امید ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Feb 5, 2019, 2:47 PM IST

Updated : Feb 7, 2019, 2:09 PM IST

حج کمیٹی کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق حج کی پہلی قسط اور دستاویز جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری کر دی گئی ہے جو اس سے پہلے 5 فروری تھی۔

عازمین حج کا کہنا ہے کہ ' اس طرح کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کو کافی راحت ملی ہے'۔

آپ کو بتا دیں چند روز قبل سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ڈجیٹل ایکسرے رپورٹ کی لازمیت کو ختم کیا گیا ہے۔

سفر حج کی قسط جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

وہیں ریاستی حج کمیٹی کے ٹرینر عزیز گوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ 'گزشتہ ماہ سینٹرل حج کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا کہ حاجی اتنے جلدی پیسوں کا بندوبست کرکے کیسے جمع کروا سکتے ہیں، اس لیے اس فیصلے میں تبدیلی کی گئی ہے'۔

حج کمیٹی کے نئے آرڈر کے مطابق اب عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 81000 روپے 15 فروری تک جمع کرانے ہوں گے جبکہ دوسری قسط یعنی ایک لاکھ بیس ہزار روپے 20 مارچ تک جمع کرانے ہوں گے۔

واضح رہے کہ راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی بھی اس مسئلہ کو اٹھا چکی ہے۔

Last Updated : Feb 7, 2019, 2:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details