اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج 2021: عازمین دس جنوری تک بھرسکتے ہیں آن لائن درخواست فارم - ای ٹی وی بھارت اردو

مرکزی حج کمیٹی کی نے حج 2021 کے لیے آن لائن درخواست کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی تھی لیکن اب عازمین کی سہولت کے لیے درخواست فارم بھرنے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

image
image

By

Published : Dec 11, 2020, 12:35 PM IST

راجستھان حج کمیٹی کے سابق رکن حاجی شاہد محمد نے بتایا کہ حج 2021 کے عازمین کے لیے مرکزی حج کمیٹی نے پہلے آن لائن درخوست فارم بھررنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر طئے کی تھی لیکن اب آنلائن درخواست فارم بھرنے کی میعاد میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کرتے ہوئے آخری تاریخ 10 جنوری کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ریاستی حج کمیٹی کو حکم نامہ آیا تب تک راجستھان حج کمیٹی کو تقریباً 900 آن لائن درخواست فارم موصول ہوچکے تھے اور ابھی تک آن لائن درخواست فارم موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

آنلائن درخواست فارم

شاہد محمد نے بتایا کہ امید ہے کہ جمعرات کی شام تک 1200 کے قریب آن لائن درخواست موصول ہوجائیں گی، کورونا وائرس وبأ کے تعلق سے جو گائیڈ لائن درمیان مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی تھی اس میں تبدیلیاں بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ عازمین آںلائن درخوست فارم جمع کرسکیں۔ مرکزی حج کمیٹی ابھی بھی سعودی حکومت کی گائیڈ لائن جاری کے جانے کا انتطار کررہی ہے اس لیے آئندہ دنوں میں مزید گائیڈ لائنز جاری کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کی تبدیلی کے طور پر ایک عازم حج کو سہولت دیتے ہوئے بیس سے پچیس ہزار روپے کی رعایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان حج کمیٹی کو فی الحال جے پور سے 118، کوئا سے 108، اجمیر 60، الور 24، بھرت پور 28، ناگور 64، سوائی مادھو پور 58، ٹونک 10، ادئے پور سے 68 آن لائن درخواست فارم موصول ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details