اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج 2020: آن لائن اپلیکیشن شروع، چیئرمین کی نامزدگی کا مطالبہ - حج 2020

سنہ 2020 میں مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے آن لائن فارم پرُ کرنے کا آغاز کل یعنی جمعرات سے ہو رہا ہے۔ یہ تمام کارروائی آنے والے ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

حج 2020: آن لائن اپلیکیشن شروع

By

Published : Oct 9, 2019, 3:28 PM IST

لیکن اگر بات کی جائے راجستھان میں ریاستی حج کمیٹی کی تو یہاں پر کمیٹی کے ممبر اور کمیٹی کا صدر ہی نہیں بنائے گئے ہیں۔ دراصل ریاستی حج کمیٹی کے ممبروں کو حکومت کی جانب سے بنایا جاتا ہے۔ جس کے بعد سبھی ممبر اپنا صدر منتخب کرتے ہیں، جسے چیئرمین کہا جاتا ہے۔

حج 2020: آن لائن اپلیکیشن شروع، دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ قبل بی جے پی حکومت کے چیئرمین امین خان پٹھان تھے اور ان کی میعاد پوری ہوچکی تھی، اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت سے ہی یہاں پر نئی کمیٹی نہیں بنائی گئی ہے۔

وہیں بی جے پی کی کمیٹی کی میعاد پوری ہونے کے بعد ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے جمیل احمد قریشی کو حج کمیٹی کا منتظم بنایا گیا ہے، جو پورا کام دیکھ رہے ہیں ہیں۔

لیکن چیئرمین کسے بنایا جائے گا اس بارے میں کسی کے پاس کوئی بھی معلومات نہیں ہے۔

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ چیئرمین نہیں بنانے کی وجہ سے حکومت نے منتظم کو پورا کام سپرد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کے حکومت کو چاہیے کی جلد سے جلد چیئرمین کی نامزدگی کریں تاکہ حج امور کی کاروائی کو تیز کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details