جے پور: گریٹر جے پور میونسپل کارپوریشن میں چل رہی میئر تبدیل کرنے کی سیاست کے درمیان اب سنسار چندرا روڈ پر واقع میر جی کی باغ درگاہ کے سجادہ نشین حبیب الرحمن نیازی نے اہم بیان دیا ہے۔
جے پور میئر تبدیل کرنے کا مطالبہ حبیب الرحمن نیازی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ابھی مسلم میئر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ تمام لوگ ایک برس قبل کہاں گئے تھے جب میئر کا انتخاب ہونے والا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم میئر بنانے سے زیادہ اقلیتی علاقوں میں ترقیاتی کرنا ضروری ہے کیوں کہ جے پور کے مسلم اکثریتی علاقوں میں حالات خراب نظر آ رہے ہیں۔ کسی طرح کا کوئی بھی ترقیاتی کام مسلم علاقوں میں نہیں ہو رہا ہے۔
حبیب الرحمن نیازی نے مزید کہا کہ 'جو اراکین اسمبلی موجودہ میئر کو تبدیل کر کے مسلم میئر بنانا چاہتے ہیں تو وہ لوگ اُس وقت کہاں تھے جب جے پور میں میئر الیکشن ہو رہا تھا۔
دراصل گریٹر جے پور میونسپل کارپوریشن کی میئر مونیش گرجر کو ہٹانے کے لیے 40 سے زیادہ کارپوریٹرز نے دستخط کرکے رکن اسمبلی کو لیٹر دیا ہے جس کے بعد جے پور ہیریٹیج میونسپل کارپوریشن میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔