اردو

urdu

ETV Bharat / state

Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر - درمیان رگاہ اجمیر شریف

درگاہ اجمیر شریف کے انجمن سید زادگان کے رکن حاجی سید عمران چشتی کے مطابق 125 کے قریب عقیدت مند اپنے اہل و عیال کے ہمراہ بارگاہ اہلبیت پر حاضری کے لئے جا رہے ہیں۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں ترکی و شام میں زلزلہ کے متاثریں کی سلامتی کی دعا کریں گے۔ Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah

کاریگروں سے کاریگری کا حسن سلوک،مزدوروں کو ملا مہمان خاص جیسا رتبہ
کاریگروں سے کاریگری کا حسن سلوک،مزدوروں کو ملا مہمان خاص جیسا رتبہ

By

Published : Feb 14, 2023, 12:42 PM IST

اجمیر شریف کے خادمیوں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

اجمیر: خواجہ صاحب کے آستانہ پر زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جا ری ہے۔ اسی درمیان رگاہ اجمیر شریف کے 125 سے زائد خادموں کا ایک گروپ ایران، عراق، نجف، شام اور بغداد شریف کی زیارت کے لیے جا رہا ہے۔ درگاہ اجمیر شریف کے خادموں کا ایک گروپ کی جانب سے خواجہ صاحب کے بزرگوں کی بارگاہوں میں سفر زیارت کے درمیان عراق، ایران اور شام میں بھی دعا کی جائے گی۔ درگاہ کے احاطہ نور میں سید معینی کی میلاد پارٹی نے خصوصی سلامی پیش کی اور سفر پر جارہے عقیدت مندوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر حاجی سید عبدالغنی چشتی، سید ندیم چشتی، سید گلفام چشتی، سید سلمان چشتی اور تمام اہل خانہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Farooq Abdullah Visit Ajmer Dargah اگر کشمیر میں حالات ساز گار ہیں تو جلد انتخاب ہونے چاہیے، فاروق عبداللہ

اجمیر درگاہ کے خادمین کا یہ وفد تقریباً بیس روز سفر زیارت پر رہے گا۔ تمام اہل بیت اور ان کے مزارات پر حاضری دے کر ملک بھارت کی ترقی اور کامیابی اور امن وامان اور مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعائے خیر کرے گا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب نے عازمین کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کی عزت افزائی کی۔ سفر پر جانے والوں میں معصوم چھوٹے بچے بھی شامل ہیں جس میں سیدہ گلستاں چشتی، سیدہ سکینہ چشتی اور سیدہ گل شفعہ چشتی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details