اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: یونانی ڈاکٹرس نے اپنے مطالبات کو لے کرعمران پرتاب گڑھی سے ملاقات کی - urdu news

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج یونانی ڈاکٹرس نے راجستھان مسلم پریشد کے ریاستی صدر یونس چوپدار کی قیادت میں کانگریس اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی سے ملاقات کی۔

یونانی ڈاکٹرس نے اپنی مطالبات کو لے کرعمران پرتاب گڑھی سے ملاقات کی
یونانی ڈاکٹرس نے اپنی مطالبات کو لے کرعمران پرتاب گڑھی سے ملاقات کی

By

Published : Jul 27, 2021, 9:53 PM IST

ملاقات کے دوران ان تمام ڈاکٹرس نے خود کو ہمہ وقتی (پرمانینٹ) کرنے کا مطالبہ عمران پرتاب گڑھی کے ذریعہ راجستھان حکومت سے کیا۔ ان تمام ڈاکٹرس نے عمران پرتاب گڑھی کو بتایا کہ راجستھان حکومت کی جانب سے جو انتخابی منشور جاری کیا گیا تھا اس میں یہ کہا گیا تھا کہ ہم آپ لوگوں کو پرمانینٹ کریں گے۔

یونانی ڈاکٹرس نے اپنی مطالبات کو لے کرعمران پرتاب گڑھی سے ملاقات کی

لیکن ہم لوگوں کو آج تک پرمانینٹ نہیں کیا گیا۔ ان یونانی ڈاکٹرس نے بتایا کہ کانگریس حکومت کو راجستھان میں ڈھائی برس سے زیادہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے لیکن ہم لوگوں کے لئے کچھ بھی کام نہیں کیے گئے ہیں۔

اس لیے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے جو مطالبات ہیں ان کو راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت تک پہنچائیں اور ہم لوگوں کی جانب توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:Imran Pratapgarhi Meet CM: عمران پرتاب گڑھی کی راجستھان کے وزیراعلیٰ سے ملاقات

یونانی ڈاکٹرس نے بتایا کہ عمران پرتاب گڑھی کی جانب سے ہم لوگوں کو یہ بھروسہ دلایا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی، راہل گاندھی اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے بات کروں گا اور آپ لوگوں کے جو مطالبات ہیں ان کو ان کے سامنے رکھوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details