اردو

urdu

ETV Bharat / state

گووند سنگھ ڈوٹاسرا، راجستھان کانگریس کے نئے صدر - Chief Minister Ashok Gehlot

کانگریس پارٹی کے نئے ریاستی صدر گوند سنگھ ڈوٹاسرا آج سے اپنا چارج سنبھالیں گے۔

گوبند سنگھ ڈوٹاسرا آج سے چارج سنبھالیں گے
گوبند سنگھ ڈوٹاسرا آج سے چارج سنبھالیں گے

By

Published : Jul 29, 2020, 12:54 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں واقع ریاستی کانگریس دفتر میں وہ اپنا چارج سنبھالیں گے۔

وہیں ریاستی کانگریس کے دفتر میں ان کے چارج کو لے کر تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

اس موقع پر وہ تمام ارکان اسمبلی جو وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو اپنی حمایت دے رہے ہیں، دفتر میں موجود رہیں گے۔

گوبند سنگھ ڈوٹاسرا آج سے چارج سنبھالیں گے

ارکان اسمبلی کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود رہیں گے۔

دفتر کے باہر کانگریس کارکنان کے لیے ٹینٹ کا انتظام کیا گیا ہے اور یہاں پر ایک بڑی ایل ای ڈی ٹی وی بھی لگائی گئی ہے۔

اس موقع پر ہونے والے پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود ہیں۔

پولیس محکمہ کے تمام اعلیٰ افسران ہے وہ یہاں پر مونیٹرنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سے خاص بات چیت

کورونا وائرس کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے جو گائڈلائن کی خلاف ورزی یہاں نظر آ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details