اس پروگرام میں راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے انچارج اویناش پانڈے سمیت دیگر کانگریسی رہنما موجود رہے لیکن اس پورے پروگرام میں سوشل ڈسٹنسنگ کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔
راجستھان: ڈوٹاسرا کانگریس کے نئے ریاستی صدر کا چارج سنبھالا - political news
راجستھان میں کانگریس کے نئے منتخب صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے اپنا چارج سنبھالا اور اس تعلق سے ریاست کے دارالحکومت جے پور میں واقع ریاستی کانگریس دفتر میں ایک پروگرام کا اہتمام بھی کیا۔
واضح رہے کہ راجستھان میں کانگریس دو خیموں میں تقسیم ہو چکی ہیں جس میں ایک خیمہ سچن پائلیٹ کا تو وہی دوسرا خیمہ اشوک گہلوت کا ہے۔ ایسے میں نو منتخب شدہ ریاستی صدر کے طور پر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے اپنا چارج سنبھالا ہے۔