جے پور: راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا Rajasthan Congress President Govind Singh Dotasra نے این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل دنکر گپتا کو ایک خط Dotasra writes to NIA DG لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ادے پور میں کنہیا لال کو قتل کرنے والے ملزم اور جموں میں گرفتار عسکریت پسند کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرگرم رکن ہونے کی جانکاری سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد اب این آئی اے کو اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ بی جے پی کے تعلقات کی حقیقت کو بے نقاب کرنا چاہئے۔ Dotasra demands to investigate terror connection of BJP
خط میں دوٹاسرا نے لکھا ہے کہ ادے پور معاملے میں بی جے پی کے سینیئر لیڈر گلاب کٹاریہ کے ساتھ محمد ریاض کی تصاویر اور ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں جموں پولیس کے ذریعہ 4 جولائی کو گرفتار کیے گئے دو عسکریت پسند میں سے ایک طالب حسین شاہ کے بی جے پی جموں اقلیتی مورچہ کے سوشل میڈیا انچارج ہونے کی وجہ سے، دہشت گردوں کے بی جے پی کے ساتھ تعلقات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ Dotasra Demands to Investigate Terror Connection of BJP
دوٹاسرا نے کہا کہ ادے پور واقعہ کے 7 دن بعد ہی بی جے پی لیڈران حیدرآباد میں مزے کرنے کے بعد کنہیا لال کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ دوٹاسرا نے کہا کہ بی جے پی کو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بی جے پی میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار بننے کے لیے دوڑ جاری ہے۔ بی جے پی میں کوئی ہمدردی باقی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واقعہ کے 7 دن بعد بی جے پی لیڈر کنہیا لال کے گھر جا رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ اپنا جودھپور دورہ منسوخ کر کے ادے پور پہنچ گئے۔ ڈی جی، سی ایس اور میں خود چیف منسٹر کے ساتھ ادے پور گئے لیکن ادے پور پہنچنے کے بجائے بی جے پی لیڈر 29 جون کو ہی حیدرآباد چلے گئے۔ Dotasra Demands to Investigate Terror Connection of BJP